ٹرمپ تحقیقاتی کمیٹی میں پیش نہیں ہوں گے‘ نینسی پلوسی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کی تحقیقات کمیٹی میں پیشی کے حکم پر عمل نہیں کریںگے ۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ ٹرمپ ایسے آدمی ہیں ،جو احکامات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی تحقیقات کمیٹی میں پیشی کے وقت ٹرمپ کو سچ بولنے کا حلف اٹھانا پڑے گا۔

ٹرمپ کے وکلا کبھی بھی انہیں کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ پلوسی کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب جمعہ کے روز کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ اس نے ٹرمپ کو ایک سمن جاری کر دیا ہے۔ اس سمن میں انہیں اپنے حامیوں کی جانب سے 6 جنوری 2021 کے خونی حملے سے پہلے اور اس کے بعد کی سرگرمیوں سے متعلق دستاویزات کا ایک بڑا مجموعہ جمع کرانے کا کہا گیا ہے ۔ اس کے لیے انہیں 4نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے سابق امریکی صدر حکم دیا کہ وہ وہ 14 نومبر کو گواہی کے لیے پیش ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں