سورج گرہن، پاکستان میں دورانیہ جزوی طور پر 4 گھنٹے رہا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) رواں برس کے دوسرے اور آخری سورج گرہن کا پاکستان کے مختلف شہروں سمیت دیگر ممالک میں بھی نظارہ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سال میں دوسری بار سورج کو گرہن لگا، پاکستان میں جزوی طور پر دکھائی دینے والا سورج گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے رہا جو دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک رہا، سب سے زیا دہ سورج گرہن پشاور میں 65 فیصد، لاہور میں 61 فیصد اور اسلام آباد میں 54 فیصد دیکھا گیا، اسی طرح کراچی میں 50، کوئٹہ میں 60 فیصد سورج کا حصہ چاند نے چھپائے رکھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سورج گرہن کا دورانیہ 3 بج کر 43 منٹ سے 7 بج کر 22 منٹ رہا جبکہ لاہور میں چاند نے 3 بج کر 49 منٹ سے 5 بج کر 20 تک سورج کو چھپائے رکھا۔ کراچی میں 3 بج کر 57 منٹ سے 5 بج کر 56، پشاور میں 3 بج کر 41 منٹ سے 5 بج کر 28 منٹ تک سورج چاند کے پیچھے چھپا رہا اسی طرح کوئٹہ میں سورج گرہن کا دورانیہ 3 بج کر 44 منٹ سے 5 بج کر 51 منٹ رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں