بھارتی شہریوں نے برطانوی وزیراعظم سے کوہ نور واپس کرنے کا مطالبہ کردیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) برطانیہ میں بھارت سے تعلق رکھنے والے نو منتخب وزیر اعظم رشی سوناک کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد بھارتی شہری کوہ نور واپس کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہیرے کی واپسی کے مطالبے کو ایک مذاق بنادیا گیا۔ مختلف پوسٹوں میں کوہ نور ہیرا واپس لانے کی مزاحیہ منصوبہ بندی کی گئی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ رشی سونک کو بھارت بلایا جائے اور پھر انہیں ٹریفک میں پھنسنے پر اغوا کرلیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں