ارشد شریف کا قتل، 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کینیا روانہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز)صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم آج کینیا روانہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کینیا کے 15 روزہ دورے پر آج صبح اسلام آباد سے دوحا روانہ ہوگئی۔تحقیقاتی ٹیم ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر اطہر وحید اور ڈپٹی ڈی جی آئی بی عمر شاہد پر مشتمل ہے۔فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ سمیت دیگر دستاویزات فراہم کر دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


