عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کو 9 چھٹیاں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد،لاہور: وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کو 9 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا جائزہ لیا گیا۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران اور ملازمین کو 23 مئی سے 31 مئی تک 9 چھٹیاں دے دی جائیں۔ تاہم صوبائی چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ صوبے وفاقی کے فیصلے کے مطابق اپنا الگ سے نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں