اٹلی: چاقو حملے میں سپر اسٹور کا کیشئر ہلاک‘ 5افراد زخمی

روم (ویب ڈیسک) اٹلی کے شہر میلان کے سپر اسٹورمیں چاقو حملے میں کیشئر ہلاک ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق میلان میں ایک سپر اسٹور میں چاقو حملے سے فٹبال کلب آرسنل کے کھلاڑی پابلو ماری سمیت 5افراد زخمی ہوئے۔ پابلو ماری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مقامی ذرائع ابلا غ کے مطابق پولیس نے 46 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور بظاہر نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے،تاہم واقعے کے پس پردہ حقائق جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں