ڈی آئی جی پولیس نے کوئٹہ سیشن کورٹ فائرنگ واقعے کی رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کردی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) عدالت عالیہ بلو چستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ اور ایس ایس پی انو سٹی گیشن کوئٹہ نے چیف جسٹس عدالت عالیہ بلو چستان نعیم اختر افغان اور سینئر جج محمد ہاشم خان کاکڑعدالت عالیہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کوئٹہ کے باہر ہوا نے واقعہ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی اور اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ ا س موقع پر رجسٹرار عدالت عالیہ بلو چستان، سیکر ٹری ہوم بلوچستان، ایڈیشنل آئی جی پولیس بلو چستان، سی سی پی او کوئٹہ، ڈی جی لیویز بلو چستان، کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


