اسرائیلی فوج کی چھاپامار کارروائیوں میں 6 فلسطینی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے الگ الگ علاقوں سے 6 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے 22سالہ محی محمد ابو سرحان کو بیت لحم کے مشرق میں عبیدیہ قصبے میں گھر پر چھاپامارنے اور تلاشی لینے کے دوران گرفتار کر لیا۔

اس کے علاوہ محمد جابر نامی نوجوان کو رام قصبے میں گرفتار کیا گیا۔ قابض فوج نے صبح سویرے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں ام صفا سے 4نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ اسرائیلی فوج نے ستمبر میں 445 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، جن میں 35 بچے اور 19 خواتین شامل تھیں۔

دوسری جانب نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 47 عماد ابو رشید اور 35 سالہ اور رمزی کے جنازے میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز نابلس میں حوارہ چوکی کے قریب فائرنگ کی تھی،جس کے نتیجے میں 2فلسطینی شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی فلسطینی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں