کامونکی صدر تھانے میں خاتون صحافی کی ہلاکت کی رپورٹ درج، کنٹینر کا ذکر غائب

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی ہلاکت کی رپورٹ درج کرلی۔ تھانہ صدرکامونکی پولیس نے خاتون صحافی صدف نعیم کی ہلاکت کی رپورٹ درج کی ہے تاہم رپورٹ میں عمران خان کے کنٹینر کا ذکر نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سادھوکی میں رہنماﺅں کے خطاب کے بعدلانگ مارچ کامونکی کی جانب روانہ ہوا، شام سوا پانچ بجے خاتون اینکر صدف ایک کنٹینر کی کوریج کی کوشش کرتے ہوئے گرگئیں، خاتون کنٹینر کے نیچے آکر زخمی ہوئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق موقع پر شہادتیں اکٹھی کرنے کے لیے موبائل فارنزک لیب کو طلب کیا گیا، متوفیہ کے شوہر محمد نعیم بھٹی نے گواہ فہیم بھٹی کے ہمراہ تحریری بیان دیا، جس میں کہا گیا کہ میری بیوی صدف بطور اینکر اور رپورٹر نیوز چینل میں کام کرتی تھی، ڈیوائیڈر پر کھڑی میری بیوی گر کر کنٹینر کے نیچے آگئی اور موقع پر وفات پاگئی، یہ ایک حادثہ ہے میں نہ کسی کےخلاف کارروائی کرانا چاہتا ہوں اور نہ پوسٹ مارٹم کرانا چاہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں