جنوبی کوریا اورامریکانے فوجی مشقیں شروع کر دیں
سیئول (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے مسلسل جوہری تجربات سے کے جواب میں جنوبی کوریا اورامریکا نے انتہائی اہم فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ مشقوں میں جنوبی کوریائی فضائیہ کے 140جبکہ امریکہ کے 100 جنگی طیارے ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 1600 سے زائد محاصرہ توڑ حملے کرنے کے لیے آسٹریلیا سے ایک کے سی 30 اے قسم کا ٹینکر طیارہ بھی معاونت فراہم کرے گا۔ یہ مشقیں 4 نومبر تک جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے سال رواں کے دوران مختصر اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے ۔
Load/Hide Comments


