سندھ حکومت کا عمران خان کو سیکورٹی رسک قرار دیتے ہوئے پابندی لگانے کا مطالبہ

کراچی (انتخاب نیوز) سندھ حکومت نے عمران خان کو ملک کے لیے سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے ہر حد پار کر لی اداروں اور الیکشن کمیشن کے خلاف باتیں کرتے ہیں، اب بھی فارن فنڈنگ آرہی ہے لیکن پھر بھی عمران خان ملک میں محفوظ ہیں، عمران خان ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں، عمران خان پر پابندی لگانی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بارہا غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، عمران خان عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان سمجھتے ہیں عوام کو کچھ پتہ نہیں، عمران خان خود کو ایماندار اور دوسرے کو برا سمجھتے ہیں، عمران خان خون خرابہ کرناچاہتے ہیں، ارشد شریف معاملے کو پی ٹی آئی نے کیش کروانے کی کوشش کی، لندن میئر کے لیے انتخابی مہم عمران خان نے کی۔دوسری طرف وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ریاست بلیک میل ہوکر مذاکرات نہیں کرتی، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ جائے حکومت ان کو سرپرائز دے گی، عمران خان کا باب بند ہو چکا ہے، اگلے چند دونوں میں قوم دیکھے گی عمران خان کو ایسا بندے کا پْتر بنائیں گے کہ یہ نشان عبرت بن جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں پیسے دے کر لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے، مسلح افراد اسلام آباد لانے کے لیے اکٹھے کیے جارہے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ منفی تنقید کی ہے، اب تک حکومت کو روکا جارہا تھا چند دن میں علم ہوجائے گا، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ جائے حکومت ان کو سرپرائز دے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی مسلح جھتے سے مذاکرات نہیں ہوں گے، عمران سمجھتا ہے ہر کام بندوق سے ہوگا، یہ شخص اپنا فیورٹ آرمی چیف لگانا چاہتا ہے، جب کوئی اپنی غلطی پہ نادم ہو تو معاف کرکے اس کے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں، یہ نہیں ہوگا کہ آرمی چیف تمہاری فرمائش پر لگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں