کوئٹہ، موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے 3افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

کوئٹہ :سیٹلائیٹ ٹاون پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے دو ملزمان سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیاتفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ عبدالحق عمرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سریاب ڈویثرن شعیب مسعود کی نگرانی میں ایس ایچ او سیٹلائیٹ ٹاون طیب الرحمٰن اور دیگر عملے نے 2موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے ملزمان اعجاز احمداور نیک محمد کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کرلیا اور ایک دوسری کاروائی میں ملزم مطیع اللہ کے قبضے سے ایک ضرب پسٹل اور راوند برآمد کرکے قبضہ میں لیکر اُنکے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں