خضدار‘پٹرول پمپ میں اچانک آتشزدگی

خضدار :المدثر پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، میونسپل کارپوریشن کے فائر فائٹرز فائر بریگیڈ سمیت موقع پر پہنچ کر پیٹرول پمپ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الخلیج ہوٹل کے قریب مدثر پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جونہی میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر وڈیرہ صالح جاموٹ کو اطلاع ملی میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر انتظامیہ کے آفیسرز میونسپل کارپوریشن عملہ اور فائر برگیڈ سمیت موقع پر پہنچ گئے، میونسپل کارپوریشن کے فائر فائٹرز نے پیٹرول پمپ میں لگی آگ پر قابو پاکر آگ بجھا کر شہر کو بڑے حادثے سے بچانے میں کامیاب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں