سولر پینل کی فراہمی پر کرپشن ہورہی ہے‘کسان اتحاد
کوئٹہ:چیئرمین کسان اتحاد پاکستان خالد حسین باٹھ نے وزیراعظم شہباز شریف کے کسان پیکج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے 1800 ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا ہے جو خوش آئند امرہے، کسان پیکج پر مطمئن ہیں اسلام آباد میں کسانوں کیاحتجاج کا ثمرمل گیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنوں کا ثمر مل گیا وزیر اعظم شہباز شریف کا کسان پیکج خوش آئند ہے امید ہے کہ عملی اقدامات جلد ہونگے،خالد حسین باٹھ نے کہا کہ کسانوں کے نام پر ملنے والے سولر پینلز کی فراہمی میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے حکومت نوٹس لے،چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین نے مزید کہا کہ کسانوں کو سولر پینلز کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا جائے گا حکومت وعدے پورے کرے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ اسلام آباد میں طویل دھرنوں کا ثمر مل گیا کامیاب مذکرات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے 1800 ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا ہے۔ جو خوش آئند ہے کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر بھی سبسڈی اور بجلی فی یونٹ 13 روپے کے حساب سے چارج کی جائے گی۔ کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا کہ حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں کسان پیکج پر مطمئن ہیں لیکن حکومت اب کسان پیکج پر جلد عملدرآمد کرائے۔


