ضلع کیچ میں ایک اور نوجوان نے خودکشی کرلی

کیچ(انتخاب نیوز)بلوچستان بھر میں بڑھتی ہوئے خودکشی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ضلع کیچ میں مزید ایک شخص نے خودکشی کرلی۔خودکشی کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے سرنکن کے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں نوجوان چاکر مجید نامی شخص نے خودکشی کرلی۔ خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں اس سال خودکشی کے متعدد واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں