این ایف سی کمیشن کوچیلنج نہیں کررہا ہوں مجھے بلوچستان کی نمائندگی پراعتراض ہے،اسلم بھوتانی

کوئٹہ:آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ بلوچستا ن کا ایک کروڑ 30لاکھ آبادی میں کوئی ایسا شخص نہیں ملا کہ جاوید جبار کو ادھار میں لینا پڑا حکومت بلوچستان نے عوام کا توہین کیا ہے جب سے پاکستان بنا ہے بلوچستان نے دیا ہی ہے لیا نہیں ہے بلوچستان کا وارث مرجائے گا اپنے سرزمین کا سودا نہیں کریگا اگر جاوید جبار نے دستخط کیا تو بلوچستان کورونا وائرس کی وباء کی طرح ز ندگی بھر بھگتے رہیں گے گوادر بلوچستان کا حصہ ہے گوادر کو نکال دے زرا پھر سی پیک لاکے تو دکھائیں بلوچستان کے عوام پتھرکے زمانے والے اب نہیں رہیں عوام باشعور ہیں ان خیالات کااظہار اسلم بھوتانی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں این ایف سی کمیشن کوچیلنج نہیں کررہا ہوں مجھے بلوچستان کی نمائندگی پراعتراض ہے جاوید جبار کو بلوچستان کی نمائندگی کیلئے مخالفت کیا ہے اس میں وفاقی حکومت کا قصور نہیں ہے وزیراعلیٰ کا اختیار ہے وہ کسی کو نامزدکرتے ہیں پھر وزیراعظم اس کانوٹیفکیشن جاری کرتا ہے جاوید جبار بلوچستان کانہیں ہے جس آدمی کوبلوچستان کی زمینی حقائق کا پتہ نہیں ہے وہ شخص بلوچستان کا کیس کیسے لڑے گا اتنے بڑے فورم پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 30لاکھ ہے پورے بلوچستان میں کوئی ایسا شخص نہیں ملا کہ ہمیں جبار کو ادھار میں لینا پڑا میرے خیال میں صوبائی حکومت نے جاوید جبار کی نامزدگی کر کے بلوچستان کے عوام کی توہین کیا ہے ہم کبھی برداشت نہیں کرینگے کل کی غلطیاں دوبارہ نہیں دہرائیں گے بلوچستان نے جب سے پاکستان بنا ہے دیا ہی ہے لیا نہیں ہے اگر آج سی پیک آرہا ہے تو پاکستان مستفید ہورہا ہے گوادر کی سمندر کی وجہ سے گوادر بلوچستان کا حصہ ہے گوادر کو نکال دیں زرا سی پیک لاکے تو دکھائیں یہ جو پورے ملک میں موٹر وے،اورنج ٹرین،میٹروٹرینیں اور پاور ہاؤسز بن رہے ہیں سی پیک میں ہمیں کیا ملا ہے سی پیک وفاق کے کنٹرول میں ہے40سال سے بلوچستان کے گیس نے پورے پاکستان کو ترقی دی اب جب بلوچستان کو ساتویں ایوارڈ میں ہمیں کچھ ملا اب کہتے ہیں نہیں بلوچستان کوزیادہ حصہ ملا ہے اور واپس لائیں اسی لئے جاوید جبار کا مخالفت کررہا ہوں کہ وہ بلوچستان کا وارث نہیں ہے ایک آؤٹ سائیڈر ہے اگر کوئی بلوچستان کا وارث ہوگا وہ مر جائے گا بلوچستان کاسودا نہیں کرے گا جاوید جبار نے دستخط کر لیا تو کورونا وائرس کی وبا کی طرح زندگی بھر بلوچستان کو بھگتنا پڑے گا بلوچستان کے لوگ پتھر کے زمانے والے نہیں ہیں بلوچستان کے عوام باشعور ہیں آج آپ خود دیکھیں بلوچستان کے عدالتوں میں جاوید جبار اور حکومت بلوچستان کے ظلم کیخلاف پٹیشن دائر کررہے ہیں بلوچستان کو کھائے پیئے کوئی ا ور بھرنے کیلئے بلوچستان یادآئیں یہ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں