سکھ یاتریوں کیلئے چلائی سپیشل ٹرین پٹڑی سے اتر گئی،کئی زخمی
شورکوٹ(انتخاب نیوز)بابا گرونانک کے جنم د ن کی مناسبت سے سکھوں کے لئے چلائی سپیشل ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں کئی یاتری زخمی ہوگئے۔محکمہ ریلوے نے ٹوئٹر بیان میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھوں کے لئے کراچی سے ننکانہ صاحب آنے والی سپیشل ٹرین کی 9 بوگیاں شورکوٹ اور پیر محل سٹیشن کے درمیان پٹڑی سے اتر گئیں، جس پر فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔بیان کے مطابق بیشتر مسافروں کو ٹرین کے پہلے حصے (جو ٹریک پر تھا)میں ایڈجسٹ کر کے ننکانہ صاحب کے لئے روانہ کر دیا گیا جبکہ بقیہ مسافروں کی روانگی کا بھی انتظام کر لیا گیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ ڈی ایس لاہور ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔
Load/Hide Comments


