افغان صدر اور ان کے حریف عبداللہ عبداللہ نے اقتدار کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کردئیے

کابل:افغان صدر اشرف غنی اور ان کے حریف عبداللہ عبداللہ نے ایک سیاسی معاہدے پر اتفاق کے بعد دستخط کر دیے ہیں۔ اشرف غنی کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ افغانستان میں طویل مدتی سیاسی بحران کو ختم کرنے اور امن و استحکام کے لیے طے پایا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے مزید بتایا کہ عبداللہ عبداللہ امن مذاکرات کے لیے کونسل کی سربراہی کریں گے اور ان کی ٹیم کے ارکان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ افغانستان میں صدارتی انتخابات پچھلے سال ستمبر میں ہوئے تھے۔ نتائج کے مطابق فاتح اشرف غنی رہے تھے لیکن عبداللہ عبداللہ نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور خود کو فاتح قرار دیا تھا۔
Load/Hide Comments


