خضدار، گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے 5 افراد زخمی
خضدار (انتخاب نیوز) خضدار میں گاڑی میں نصب بم دھماکہ ، دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔ نشانہ گاڑی میں سوار افراد تھے، دھماکے میں پیپلز پارٹی کے رہنماءملک عبداللطیف شاہوانی اور ان کا ساتھی زخمی ہیں۔ دھماکے میں قبائلی شخصیت عبدالغنی بنگلزئی، پولیس اہلکار اور دیگر راہگیر بھی زخمی ہیں۔ گاڑی میں نصب بم دھماکہ شاہراہ کے قریب چمروک کے مقام پر ہوا۔
Load/Hide Comments


