جنوبی وزیرستان میں مسلح افراد کا تھانے پرحملہ، 2 اہلکارجاں بحق ،متعددزخمی

ٹانک(انتخاب نیوز)جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں تھانہ راغزائی پر رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں پولیس کی گاڑی نذر آتش کردی گئی جب کہ واقعے میں 2 پولیس اہل کارجاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 2 اہل کار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اہلکاروں میں حمید اللہ اور فرمان اللہ شامل ہیں۔ حملہ آوروں نے تھانے پر حملے کے دوران پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگادی جب کہ جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ سمیت ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔واقعے کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانے سے لے جائی گئی ایس ایچ او کی سرکاری گاڑی کو مسلح افراد نے راستے ہی میں چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی بھی کی گئی۔حملہ آوروں کی تعداد پولیس اہلکاروں سے کئی گنا زیادہ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں