صدر مملکت نے 3 ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ سمیت سندھ اور پنجاب کی ہائی کورٹس سے 3 ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ صدرمملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ، سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ صدر مملکت نے جسٹس عامر فاروق کو جسٹس اطہر من اللہ کی جگہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں