زرعی یونیورسٹی لسبیلہ وڈھ کیمپس کے طلبہ وفد کی سردار اختر مینگل سے ملاقات

خضدار (انتخاب نیوز) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرل واٹر اینڈ میرین سائنسز وڈھ کیمپس کے طلبہ وفد کی سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، طلبہ نے سردار اختر جان مینگل کو اپنا موقف پیش کیا اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، خاص طور پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سالانہ ٹوور نہ دینے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جس پر سردار اختر جان مینگل نے یونیورسٹی کے ڈاریکٹر اور وائس چانسلر سے فون پر رابطہ کرکے طلباء کے موقف کا اعادہ کیا اور رابطہ کے بعد سردار اختر جان مینگل نے طلبہ وفد کو بہت جلد اسٹڈی ٹوور کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد سردار اختر کے یقین دہانی پر لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرل واٹر اینڈ میرین سائنسز وڈھ کیمپس کے طلبہ نے سردار اختر جان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا احتجاج موخر کرکے کلاس لینے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں