نئے آرمی چیف کی تعیناتی، لندن میں شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان مشاورت
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے مشاورت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے ہیں۔ رواں برس اپریل میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ تیسرا دورہ لندن ہے۔ وزیر اعظم کے وفد کے تقریباً تمام ارکان شرم الشیخ سے واپس آچکے ہیں جبکہ شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن روانہ ہوگئے۔ ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے، فوجی ترجمان پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے۔
Load/Hide Comments


