سپریم کورٹ میں 3 نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں 3 نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تینوں ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔جسٹس اطہر من اللّٰہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی خالی نشست پر جسٹس عامر فاروق کو تعینات کیا گیا ہے جن کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سفارش کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں