نال، منشیات کا کاروبار عروج پر، عوام کا ضلعی انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ

نال(انتخاب نیوز) نال گرد نواح میں منشیات کاروبار عروج پر، منشیات فروشوں کے خلاف کارواءنہ کرنے کی وجہ سے روز بروز منشیات کے عادی افراد کے تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔نال انتظامیہ نوٹس لیں، عوامی حلقوں کا مطالبہ تفیلات کے مطابق نال گریشہ درنیلی سمیت دیگر علاقوں مئں منشیات کے کروبار روز بروز زائد ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل کی زندگیاں تباہ برباد ہورہیں ہیں ،نوجوان نسل منشیات کے عادی ہوتے جا رہے اس کے باوجوو نال انتظامیہ منشیات فروشوں کے خلاف کارواءنہ کرنا باعث تشویس ہے ،شہر میں ہیروین کرسٹار شیشہ تریاقءودیگر خطرناک قسم کے نشہ فروخت ہورہی ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈی سی خضدار ایس ایس پی خضدار سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جلد از کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں