سنجاوی میں اتائی غیر مستند ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاون شروع کیا جائے ،عوامی حلقے

سنجاوی (این این آ ئی )سنجاوی میں اتائی غیر مستند ڈاکٹروں کی بھر مار ہے افسوس ان کیخلاف کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ اتنے دلیر ہوگئے کہ ہر میڈیکل میں غیر مستند اتائی ڈاکٹر دیدہ دلیری سے ہر قسم کا علاج کھلے عام کرتے رات کو کلینکس میں غیر مستند نان کولفائیڈ حضرات کلینک چلاتے ہیں ایل ایچ وی کی فیس ہزاروں لیتے ہیں جبکہ نان کوالفائینڈ غیر مستند لوگ دور دراز علاقوں سے ڈیلوری کیس کیلئے آ ہے ہوئے مریض کی لواحقین کولوٹتے ہیں ادویات میں اضافی پیسے لیتے ہیں احتجاج اور وجہ پر دوبارہ واپس کردئیے جاتے ہیں اتائی اور غیر مستند نان کوالفائیڈ مرد اور نام نہاد لیڈی ڈاکٹروں سے شفا تو ہوتی نہیں بہت سے لوگ موذی مرضوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں پیسوں کی خاطر انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے نام نہاد اتائی غیر مستند نان کوالفائیڈ ڈاکٹروں کیخلاف نہ کھبی ڈپٹی کمشنر نہ اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی نہ ڈی ایچ او چھاپہ مارا ہے انہتائی افسوس کی بات ہے کہ دوران سرکاری ڈیوٹی بھی صت کہ ملازمین پرائیوٹ میڈیکل کلینک چلاتے ہیں مختلف یونین کونسلز میں حکومت کی جانب سے قائم صحت کی اداروں میں ڈیوٹیاں نہیں دی جاتی ۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر زیارت ڈی ایچ او زیارت اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی کچھ تنخواہ حلال کریں عوام کی فکر کریں صحت کہ اداروں میں ڈیوٹیاں نہ دینے والوں اور غیر مستند اتائی نان کوالفائیڈ ڈاکٹروں کیخلاف چھاپے مارے جو اپنے بال بچوں کی پیٹ کی خاطر دوسروں کے بچوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں ان کیخلاف اور مریضوں سے زیادہ رقم لینے والوں کیخلاف سخت کاروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں