لورالائی پولیس کی کارروائیاں، 5ملزمان کو گرفتار ،مسروقہ موٹرسائیکل و سامان سمیت منشیات برآمد
کوئٹہ(انتخاب نیوز) لورالائی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 5ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل اور سامان سمیت منشیات برآمد کرلی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کے احکامات پرایس ڈی پی او سردار نصراللہ خان حمزازئی کےزیرنگرانی لورالائی پولیس نے اور سی ائی اے لورالائی مختلف کاروائیاں کی ، پہلی کارروائی ایس ایچ او لورالائی محمد عارف باتوزئی کے سربراہی میں پولیس ٹیم اے ایس آئی بیت اللہ،اے ایس آئی بہادر مری. اے ایس ائی شیرخان نے کی جس میں کلی نیوباور لورالائی میں ایک گھر سے چوری کے الزام میں 2ملزمان اشرف ولد عبدالمتین ساکن پٹھانکوٹ،یحییٰ خان ولد محمد رسول نیوباور کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری کیے گئے ہنڈا موٹرسائیکلCD70،گیس ہیٹرچولہااور ایک عدد کمبل برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کیخلاف پولیس تھانہ صدر لورالائی میں چوری کے دو الگ مقدمات درج کرلیے، اس کے علاوہ لورالائی پولیس نے ایس ایچ او عارف باتوزئی کے سربراہی میں کاروائی کرتے ہوے ایک شخص منظرپرویز ولد پرویز امداد ساکن خانیوال کے قبضے سے 08کلو چرس برآمد کرلیا جنکے خلاف پولیس تھانہ صدر لورالائی کنٹرول اف نارکوٹیکس 9Cدرج کرلیا مزید تفتیش پولیس کر ررہی ہیں۔ اسی طرح سی آئی اے انچارج لورالائی سب انسپکٹر عبدالرحمن لونی کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد عارف زخپل، اے ایس ائی محمد خان ہمراہ سی آئی اے سٹاف نے کاروائی کرتے ہوئے محمد اسلم ولد نصراللہ ساکن ناصراباد لورالائی کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی کوپ گن برآمد کرلیا جسکے خلاف بلوچستان اسلحہ آرڈینس ایکٹ 2022 15Eدرج کرلیا۔ دریں اثناءسی آئی اے لورالائی نے ایک شخص غلام سخی ولد محمد حسین سکنہ ہزارہ محلہ کے قبضے سے 415گرام چرس برآمد کرلیا جسکے خلاف کنٹرول اف نارکوٹیکس 9B درج کرلیا مزید تفتیش لورالائی کررہی ہے۔


