کورونا کے دوران سماجی خدمت، 10 سالہ پاکستانی نژاد سکاؤٹ کے لیے امریکی صدر کا اعزاز

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران سماجی خدمات انجام دینے والے افراد کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر دیگر افراد کے علاوہ ایک 10 سالہ پاکستانی نژاد گرل سکاؤٹ لیلیٰ خان کو بھی صدر ٹرمپ کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔اخبار واشنگٹن ٹائمز کے مطابق ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی لیلیٰ خان نے اپنی دیگر ساتھی سکاؤٹس کے ہمراہ مقامی ڈاکٹروں، نرسوں اور فائر فائٹرز میں بسکٹس کے 100 ڈبے تقسیم کیے۔اس کے علاوہ انھوں نے طبی شعبے میں کام کرنے والے افراد کے لیے 200 انفرادی کارڈز بھی لکھے۔اس موقع پر لیلیٰ خان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ ہمارے گروہ کو اس موقع پر مدعو کیا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم ان لاکھوں بچوں میں سے ہیں جو اپنے اپنے علاقوں، خاندانوں اور دوستوں کو سہارا دینے کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔ ان سب کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے۔’لیلیٰ کے علاوہ نیویارک شہر کے پولیس سارجنٹ سپینسر گیریٹ اور ریاست مغربی ورجینیا کی نرس ایمی فورڈ بھی اعزاز پانے والے افراد میں شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں