چین سے مقابلہ جاری رہیگا لیکن مقابلہ تنازع میں نہیں بدلنا چاہیے،بائیڈن
بالی (این این آئی) امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ چین سے مقابلہ جاری رہیگا لیکن مقابلہ تنازع میں نہیں بدلنا چاہیے۔انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں امریکی اور چینی صدور کی ملاقات ہوئی، امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ چین اور امریکا مقابلے کو تصادم میں بدلنے سے روک سکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی صدر اور چینی صدر نے ترجیحات اور مسائل پر کھل کر بات کی۔صدربائیڈن نے چینی ہم منصب کوکہا کہ امریکا چین کے ساتھ مقابلہ جاری رکھیگا لیکن مقابلہ تنازع میں نہیں بدلنا چاہیے، بائیڈن نے کہا کہ امریکا اور چین کو مقابلیکو منظم اور رابطوں کو برقرار رکھنا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن نے یوکرین میں روسی جنگ پر بھی چینی صدر شی جن پنگ سے بات کی، دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ جوہری جنگ کبھی نہیں ہونی چاہیے، دونوں رہنماں نے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی مخالفت بھی کی۔بائیڈن نے چینی صدر سے شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا، بائیڈن نے تائیوان کے معاملے پر چین کے جارحانہ اقدامات پر بھی اعتراضات اٹھائے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی چینی صدور نے رابطوں کے لیے اہم حکام کو ذمہ داریاں دینے پر اتفاق کیا۔


