چنیوٹ ،پی ٹی آئی لانگ مارچ کے موقع پر تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل
چنیوٹ(انتخاب نیوز) چنیوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے موقع پر تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کردیئے گئے ۔چنیوٹ کے محکمہ تعلیم کے مطابق لانگ مارچ کے روٹ پر آنے والے تعلیمی اداروں میں اوقات کم کئے گئے ۔ حکام کے مطابق لانگ مارچ کے شرکا کی سکیورٹی کے پیش نظر تعلیمی ادارے 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے تحت چلنے والے نجی اداروں میں مکمل چھٹی کی ہدایات بھی جاری کی گئی۔
Load/Hide Comments


