خاران سے لاپتہ جعفر احمد، یوسف بلوچ اور اللہ نور بازیاب
خاران میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمدنورمسکانزئی پر حملے کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے خاران کے تین رہائشی بازیاب ذرائع کے مطابق رواں ماہ خاران شہر میں سابق چیف جسٹس پر حملے کے بعد سی ٹی ڈی اوردیگر فورسز کی جانب سے شہر اور گردونواح میں مسلسل چھاپے کا سلسلہ جاری اسی دوران خاران کے رہائشی شفقت اللہ عجاب اللہ یلانزئی جعفر بادینی یوسف بادینی اللہ نور شاہوزئی اور پرویز بادینی کی لاپتہ ہونے کے خبریں سامنے آئے بعد میں شفقت اللہ کا جسٹس محمدنورمسکانزئی کی قتل میں ملوث ہونے کا بیان سامنے آیا اور شفقت اللہ اور عجاب اللہ کے خاندان کے خواتین نے بچوں کے ہمراہ خاران پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور انہیں انصاف دلانے کا بھی مطالبہ کیا منگل کے روز لاپتہ جعفر احمد یوسف بلوچ اور اللہ نور باحفاظت بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے تاہم خاران سے لاپتہ ہونے والے دیگر نوجوان اب تک بازیاب نہیں ہوسکے


