وفاقی حکومت کا آرمی ایکٹ میں فوری کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز)وفاقی حکومت کا آرمی ایکٹ میں فوری کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت آرمی ایکٹ 1952 میں کوئی ترمیم زیر غور نہیں۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے ایجنڈے میں بھی آرمی ایکٹ میں تبدیلی کا معاملہ شامل نہیں تھا۔وزیراعظم آئین و قانون کے مطابق نئے آرمی چیف کی تقرری کریں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس اہم تقرری سے پہلے اس حوالے سے کسی قسم کی قانون سازی زیر غور نہیں۔وفاقی حکومت نے جب بھی آرمی ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کیا اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کرے گی۔مستقبل میں آرمی چیف کی تقرری چیف جسٹس کی طرح سنیارٹی بنیادوں پر کرنے کی تجویز اور سوچ موجود ہے ،اس معاملہ پر فوری قانون سازی کا کوئی امکان نہیں ، اس حوالے سے جب بھی فیصلہ ہوگا تمام اتحادی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں