قلات ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، تربت میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی
قلات، تربت (انتخاب نیوز) قلات یالو کے علاقے میں شاہراہ پر کوچ کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق۔ قلات یالو کے علاقے میں کوئٹہ سے آنے والی کوچ نے موٹر سائیکل سوار محمد افضل موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شخص ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، دونوں کا تعلق کردگاپ سے بتایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔ تربت سنگانی سر میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ممتاز عالم ولد ثناءاللہ ساکن خضدار کو زخمی کردیا جسے فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


