بلوچستان کے تمام سرکار ی دفاتر میں 17 نومبر کو مکمل قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی، ایپکا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایپکا ہاؤسنگ اسکیم خضدار میں قبضہ مافیا کیخلاف ایپکا بلوچستان کی کال ہے، آج 17 نومبر بروز جمعرات کو بلوچستان کے تمام سرکار ی دفاتر میں مکمل قلم چھوڑ احتجاج ہوگا ایپکا بلوچستان کے صدر داد محمد بلوچ نے تمام ضلعی صدور کو قلم چھوڑ احتجاج کامیاب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں قبضہ مافیا بہت سرگرم اور طاقت ور ہے سرکاری زمینوں کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کرنا چاہتے ہے 1994میں اکثر اضلاع میں ایپکا کے ممبران کو ہاؤسنگ کیلے حکومت بلوچستان کی جانب سے زمین الاٹ کی گئی بد قسمتی سے بہت سے اضلاع میں قبضہ مافیا ہمارے ممبران کے زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہے جو باعث تشویش ہے۔ایپکا کے جیالے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہے تمام سرکاری دفاتر میں سرکاری مشینری کو احتجاجا جام کرینگے انہوں نے مطالبہ کیا ایپکا کے ہاؤسنگ اسکیم میں سے قبضہ مافیا کی قبضہ ختم کرایا جاے مسمار شدہ دیواروں کی نقصانات کا ازالہ کرکے قبضہ مافیا کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کیاجاے بصورت دیگر ایپکا سخت احتجاج کریگی۔


