توشہ خانہ کیس، نیب کا عمران خان اور فرح گوگی کیخلاف کارروائی کا عندیہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تمام مرکزی کرداروں کیخلاف کارروائی کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور فرح گوگی کیخلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ شہزاداکبر، زلفی بخاری اور دیگر کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load/Hide Comments


