مکران میڈیکل کالج کے طلباء اور طالبات کا ایف سی کیمپ تربت کا دورہ

کوئٹہ:کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی دعوت پر مکران میڈیکل کالج کے 90 طلباء بشمول 35 طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ایک دن کے لیے ایف سی ہیڈ کوارٹرز تربت کا دورہ کیا۔ آفیسرز اور طلباء کے درمیان کرکٹ میچ ہوا جو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایف سی کی ٹیم نے جیت لیا۔میچ کیمہمان خصوصی کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور تھے جنہوں نیکھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ میچ کے بعد طلباء و طالبات سیگفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے اس لیے اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے خود کو تیار کریں۔ طلبا اور طالبات نے کالج کی رجرسٹریشن کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں پاک فوج کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں