ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا
واشنگٹن(انتخاب نیوز) مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے سابق امریکی صدر کا اکاو¿نٹ بحال کرنے کیلئے ایک پول کا اہتمام کیا تھا جس میں لوگوں سے رائے طلب کی گئی تھی۔پول پر ٹوئٹر کے 23 کروڑ 7 لاکھ صارفین میں سے ڈیڑھ کروڑ نے افراد نے اپنی رائے کا استعمال کیا، اکاؤنٹ کی بحالی کے حق میں 51.8 ووٹ پڑے جبکہ 48.2 فیصد صارفین نے مخالفت میں ووٹ دئیے۔ٹوئٹر نے سابق امریکی صدر کا اکاو¿نٹ جب بلاک کیا تھا تو اس وقت 8.8 کروڑ سے زائد فالوورز تھے۔قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی الیکشنز میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کیا تھا، جس کے چند روز بعد اکاو¿نٹ بحال کردیا گیا۔واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ گزشتہ سال کے آغاز میں ان کے حامیوں کی جانب سے کیپٹل ہل پر حملے کے بعد معطل کیا گیا تھا۔


