نواب اسلم رئیسانی اور سردار اختر مینگل کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی سے اتوار کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سراوان ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Load/Hide Comments


