وزیراعلیٰ بلوچستان کا بھاگ ناڑی میں بچوں میں ممپس بیماری پھیلنے کا نوٹس، رپورٹ طلب

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھاگ ناڑی ضلع کچھی میں چھوٹے بچوں میں ممپس بیماری پھیلنے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر نصیر آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔اتوار کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھاگ ناڑی ضلع کچھی میں چھوٹے بچوں میں ممپس بیماری پھیلنے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صورتحال سے ایمرجنسی بنیادوں پر نمٹا جائے، طبی ماہرین کی ٹیمیں علاقہ میں جاکر معصوم بچوں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں