عید سے قبل تمام لاپتہ سیاسی کارکنوں کو بازیاب کیا جائے، میر حاصل بزنجو

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سینٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ گزشتہ چھ ماہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما انسانی حقوق کے علمبردار جناب ادریس خان خٹک جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے جس کی بازیابی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے لیکن حکمرانوں کو کوئی پرواہ ہی نہیں کہ ملک کا ایک انتہائی ذمہ دار شہری کو ریاستی ادارے دن دھاڑے اٹھاکر لے گئے ہیں جس کا قصور و گناہ فقط یہ ہے کہ وہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کرتے تھے جو ملک میں قانون کی حکمرانی کے دھائی تھے ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے برسرپیکار تھے ایسی بات کی سزا ادریس خٹک کو دی جاری ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور کے پی کے کا سنگین ترین مسلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور سیاسی کارکنوں کا جبری طور پر لاپتہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سینکڑوں سیاسی کارکن گزشتہ کئی سالوں سے لاپتہ ہیں اور اذیت گاہوں میں تشدد اور انسانیت سوز عمل کا مقابلہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ملک کو اذیت گاں اور طاقت کے زور پر پرامن رکھنا ایک خام خیالی کے علاوہ کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم رکھنا ہے تو اظہار آزادی پر لگے پیرے ختم کرنا ہوگا پارلیمنٹ کو بااختیار اور قوموں کے حق حاکمیت کو تسلیم کرنا ہوگا اور قوموں کے خلاف سازشوں کو بند کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ قومی اور سیاسی ہے طاقت کے زور پر نہیں بلکہ مذاکرات سے مسلے کو حل کرنا ہوگاانہوں نے مطالبہ کیا کہ عیدالفطر سے قبل تمام لاپتہ سیاسی کارکنوں کو بازیاب کرکے باعزت رہا کریں تاکہ لاپتہ افراد اپنے خاندانوں کے ساتھ عید کے مبارک تہوار مناسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں