کوئٹہ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 6ملزمان گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز)کوئٹہ پولیس کی جانب سے مفرور مطلوب اشتہاری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ سامان اسلحہ اور 4 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرلیں تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ عبدالحق عمرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی صدر ڈویژن نوید عالم کی نگرانی میں ایس پی انوسٹی گیشن نصیر الحسن شاہ اے ایس پی عدیل اکبر گجر ڈی ایس پی سعید جہانگیر شاہ ایس ایچ او عبدالحئی گرانی اور مسعود احمد نے مفرور ملزم کریم دوسری کارروائی میں گھرون میں ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم حمداللہ محمد رضوان کو گرفتار کرکے مسروقہ مال رائفل برآمد کرلی ایک اور کارروائی میں نامزد ملزم نعمت اللہ حکمت اللہ محمد طاہر کو دوسری کارروائی میں نامزد ملزم احمد شاہ سلطان علی کو گرفتار کرلیا جب کہ پولیس نے کسٹم سی آئی اے پولیس ایکسائز کے عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 4 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرکے قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں