بلوچستان کے سینکڑوں سیاسی کارکن اذیت گاہوں میں انسانیت سوز عمل کا مقابلہ کر رہے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ادریس خان خٹک سمیت بلوچستان وخیبر پختونخوا کے تمام لاپتہ سیاسی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے پارلیمنٹ کو بااختیار اور قوموں کے حق حاکمیت کو تسلیم کرنا ہوگا اور قوموں کے خلاف سازشوں کو بند کرنا ہوگا جان محمد بلیدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان اور کے پی کے کا سنگین ترین مسلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور سیاسی کارکنوں کا جبری طور پر لاپتہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ادریس خان خٹک سمیت بلوچستان وخیبر پختونخوا کے تمام لاپتہ سیاسی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے بلوچستان کے سینکڑوں سیاسی کارکن گزشتہ کئی سالوں سے لاپتہ ہیں اور اذیت گاہوں میں تشدد اور انسانیت سوز عمل کا مقابلہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ملک کو اذیت گا اور طاقت کے زور پر پرامن رکھنا ایک خام خیالی کے علاوہ کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم رکھنا ہے تو اظہار آزادی پر لگے پیرے ختم کرنا ہوگا پارلیمنٹ کو بااختیار اور قوموں کے حق حاکمیت کو تسلیم کرنا ہوگا اور قوموں کے خلاف سازشوں کو بند کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ قومی اور سیاسی ہے طاقت کے زور پر نہیں بلکہ مذاکرات سے مسئلے کو حل کرنا ہوگاانہوں نے مطالبہ کیا کہ عیدالفطر سے قبل تمام لاپتہ سیاسی کارکنوں کو بازیاب کرکے باعزت رہا کریں تاکہ لاپتہ افراد اپنے خاندانوں کے ساتھ عید کے مبارک تہوار مناسکیں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ادریس خان خٹک کو 13نومبر کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا اس کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔


