پنجگور،تاجران کمیٹی نے سی پیک کی بندش اور دھرنا کو موخرکردیا

پنجگور (انتخاب نیوز) ضلعی انتظامیہ اور تاجران کمیٹی کے درمیاں مذاکرات بعض معاملات پر ڈیڈلاک برقرار،تاجران کمیٹی نے سی پیک کی بندش اور دھرنا کو موخرکردیا ہڑتال کی کال برقرار مزاکرات میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو ایس پی پولیس عنایت اللہ بنگلزئی تاجران کمیٹی کی جانب سے حاجی خلیل احمد دہانی عبدالقدیر بلوچ حاجی سمیع اللہ ڈرائیور ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رضا رئیس اور دیگر نے حصہ لیا ضلعی انتظامیہ کے اسرار پر تاجران کمیٹی نے سی پیک پر دھرنا اور روڑ بلاک کا فیصلہ موخر کردیا تاہم ای ٹیگ بارڈر پر رکھے گئے ٹینکیوں کو ہٹانے اور موبائل ڈیٹا کی بحالی اور دیگر مطالبات پر پیش رفت نہ ہوسکا جس پر تاجران کمیٹی نے آ ج 22 نومبر کے ہڑتال کی کال جو غیر معینہ مدت کے لئے ہے کو برقرار رکھا سی پیک کی بندش اور دھرنا کو موخر کردیا فریقین نے مزاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو نے کہا کہ تاجران کمیٹی سے تمام معاملات پر خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی جو مسائل ضلعی سطح کے ہیں وہ ڈپٹی کمشنر پنجگور کے نوٹس میں لائیں گے جس کے بعد وہ ان پر مناسب حکم جاری کریں گے اور جو مسائل بالائی سطح کے ہیں وہ متعلقہ اتھارٹیز تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسائل کا حل چاہتی ہے تاجران کمیٹی کے جتنے بھی مطالبات ہیں ان پر متعلقہ فورم پر غوروخوض ہوگا تاجران کمیٹی کے صدر حاجی خلیل احمد دہانی نے پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے غیرمعینہ مدت تک شٹرڈاوں ہڑتال کی کال دی ہے مطالبات کی منظوری تک اس پر قائم ہیں 22 نومبر سے پنجگور بازار غیر معینہ مدت تک بند رہے گا تاہم سی پیک بند کرنے کا فیصلہ مسائل پر پیش رفت ہونے تک موخر کردیا ہے اگر ہمارے مطالبات نظر انداز ہوئے تو اسکے بعد سی پیک کا بھی کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں