کوئٹہ، فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، 6 ملک شاپس سمیت 12 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد
کوئٹہ(انتخاب نیوز) ملاوٹی دودھ سمیت غیر صحت بخش اشیاءخوردونوش کی فروخت کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جاری کاروائیوں کے دوران کوئٹہ میں 6 ملک شاپس سمیت 12 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کردئیے گئے۔ (کوئٹہ) ملاوٹی دودھ کی فروخت کے خاتمے کیلئے پرنس روڈ اور سرکی روڈ میں ملک شاپس وجوس کارنرز کی انسپیکشن کی۔ ملک سیفٹی ٹیموں نے متعدد مراکز (ملک شاپس و جوس کارنرز) سے دودھ کے نمونے لیکر بی ایف اے موبائل لیبارٹری کی جدید مشینوں پر چیک کیے، لیبارٹری تجزیہ رپورٹس کے مطابق موقع پر ٹیسٹ کردہ نمونوں میں سے 6 دکانوں کے دودھ میں پانی کی وافر مقدار اور خشک دودھ کی ملاوٹ ثابت ہوئی جس پر مذکورہ ملک شاپس پر جرمانے عائد کیے گئے۔ بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیموں نے دوران انسپیکشن مراکز کے مالکان کو دودھ کی دکانوں کیلئے بی ایف اے کے خصوصی ہدایات ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ عوام کی آگاہی کیلئے فروخت کیے جانے والے دودھ کی اقسام بارے دکانوں میں نمایاں جگہ پر تفصیلات آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ علاوہ ازیں وحدت کالونی اور بروری روڈ میں مختلف کھانے پینے کے مراکز خصوصاً فاسٹ فوڈ کارنرز کا معائنہ کرنے پر فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 2 معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹس سمیت 6 مراکز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ بی ایف اے حکام کے مطابق فاسٹ فوڈ کارنرز کے خلاف متفرق وجوہات, فریزرز سے نامناسب درجہ حرارت پر اسٹور کردہ باسی گوشت کی برآمدگی، صفائی و اشیاءذخیرہ کرنے کے ناقص انتظامات اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی خراب حالت و ماسک، ہیڈکورز اور دستانے نہ ہونے پر کاروائی کی گئی۔1 نان شاپ مالکان کو مقررہ حد سے کم وزن پیڑے سے تیار کردہ نان کی فروخت پر جبکہ 1 مشہور پکوڑا اینڈ سموسہ شاپ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی اور استعمال شدہ و خراب کوکنگ آئل میں اشیاءتلنے پر جرمانہ عائد گیا۔ دیگر جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 تکہ ہا¶س اور 1 جنرل اسٹور کے فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں تھے۔


