دکی کے عدالت نے دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

دکی(انتخاب نیوز)ایڈیشنل سیشن جج دکی کے عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان مستری بشیر احمد ولدغوث بخش قوم کندری ساکن صادق آباد اور سونا خان ولد امام بخش قوم بلوچ کو عمر قید کی سزا سنادی۔مدعی کی جانب سے کیس کی پیروی امیر محمد ترین ایڈوکیٹ نے کی۔مجرمان کے خلاف استغاثہ نے تین سال قبل 2019 میں قہیر خان بگٹی ساکن رباط دکی کے مدعیت میں مقدمہ 104/2019 بجرم 302 درج کیا تھا۔گزشتہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔واضح رہے کہ تین سال قبل قہیر خان بگٹی ساکن رباط دکی کا بیٹا عبدالعزیز اغواء کے بعد قتل کیا گیا تھا جسکی لاش سلیزئی کے علاقے سے برآمد کرلی گئی تھی۔گرفتار مجرمان میں سے ایک مجرم سونا خان نے قتل کا اعتراف جرم کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم قبول کرلیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں