قلات میں غریب آباد کے مکین نے ٹرانسفارمر کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر نعرہ بازی

قلات:قلات میں غریب آباد کے مکین ٹرانسفارمر کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر نعرہ بازی کی گئی۔ہم ایک ماہ سے ٹرانسفارمر نہ ہونے کی وجہ سے شدید سردی میں مشکلات سے دوچار ہیں اگر ٹرانسفارمر فراہم نہیں کیا گیاتو قومی شاہراہ بلاک کردینگے۔علاقہ مکینوں کی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق قلات میں غریب آباد کی رہائیشیوں نے محلے کے لئے بجلی کا ٹرانسفارمر نہ دینے پر احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکا شہر کے مختلف سڑکوں پر مارچ کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت نظریاتی کے رہنما مفتی ناصر مینگل جے ڈبلیو پے کے رہنما زوالقرنین اور دیگر نے کہا کہ محلہ غریب آباد کا ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ماہ سے خراب ہے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ لے تحت ٹرانسفارمر کی کی بار مرمت کروائے مگر ہربار مرمت کرنے کے بعد ٹرانسفارمر رکھتے جل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں محلہ غمگرار شدید متاثر ہوا مگر صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ اور این جی اوزنے بھی محلہ غمگزار یکسر نظر انداز کیا انہوں نے کہاکہ اگر محلہ کے لئے بجلی کی دوسو کے وی کی ٹرانسفارمر منظور نہیں کیا گیا اور سیلاب متاثرین کی امداد نہیں کی گئی تو قومی شاہراہ کو احتاجا” بلاک کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں