کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی اور گیس کی طویل بندش نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا، پی ٹی آئی
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ نے کوئٹہ میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کمپین کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا محکمہ واپڈا اور سوئی گیس کی اس طرز عمل کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ڈاکٹر منیر بلوچ کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ ظالم سے مظلوم کو چھڑانا ہے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک آزاد خودمختار ریاست بنانا ہے وفاقی حکومت پر قابض پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے نام سے سیاسی مافیا نے ملک کو مفلوج کر دیا آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان 75 فیصد دیوالیہ ہو چکا ہے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو سیریس خطرات لاحق ہوگئے ہیں ریکوڈک منصوبے پر کام کا روکنا پاکستان کا نقصان ہے ریکوڈک منصوبے پر معاہدے کے تحت کام کرنے سے بلوچستان اور پورے پاکستان ناقابل یقین فائدہ پہنچے گا عمران خان کے دور حکومت میں بلوچستان میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا کوئی مسئلہ نہیں تھا مگر مسلط شدہ وفاقی حکومت نے دور جدید میں بھی بلوچستان کو اندھیروں میں دھکیل دیا آج بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں مسلسل غیر اعلانیہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے سردی شروع ہونے سے پہلے کوئٹہ میں سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کی وجہ سے کوئٹہ کے عوام سراپا احتجاج ہیں بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ نے ایک طرف کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا تو دوسری جانب بلوچستان کی انڈسٹری کو بلکل بٹھا دیا بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت سرد علاقوں میں سردی سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے اور کھانا پکانے کے لئے گیس نایاب ہو چکی ہے اور بجلی اور گیس کے بلوں میں ناجائز ٹیکسیز شامل کرکے ہزاروں روپے باقاعدگی سے غریب خاندانوں سے وصول کرتے ہیں اس ناجائز حکومت سے پاکستان کے عوام کی جان چھڑانے کے لئے انشاء اللہ 25 نومبر کو کوئٹہ سے مرکزی قافلہ بلوچستان کے تمام ضلعوں کے کارکنوں کو ساتھ ملا کر حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے لئے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو جائے گی اس ناجائز اور کرپٹ حکومت سے 22 کروڑ غریب عوام کی جان چھڑانا ہے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا مقصد مظلوم اور ظالم کے درمیان حقوق اور حقیقی آزادی کی جنگ ہے پاکستان کے مقدر کے فیصلے پاکستان کے باعث کروڑ عوام کے ہاتھ میں دینا ہے ملک پر قابض چند خاندانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے اور مظلوم عوام کی ملک پر حکمرانی کا سورج انشاء اللہ بہت جلد طلوع ہوگا۔


