بھارت، گھریلو جھگڑے کے باعث بیٹے نے والدین سمیت خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا
نئی دہلی (انتخاب نیوز) بھارت میں ایک شخص نے گھرہلو جھگڑے کے باعث اپنے والدین، بہن اور دادی کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے رہائشی کیشیو نے گھریلو جھگڑے کے بعد چاقو کے وار کے اپنے والد، والدہ، بہن اور دادی کو مار ڈالا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیشیو نشہ کا عادی تھا اور کچھ روز قبل بحالی مرکز سے گھر واپس آیا تھا۔ اس کے والدین کی لاشیں باتھ روم میں جبکہ بہن اور دادی کی لاشیں الگ الگ کمروں میں ملیں۔ ملزم اپنے پورے خاندان کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا جسے پڑوسیوں نے ناکام بناتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا
Load/Hide Comments


