پشتونخواہ میپ میں اختلافات شدید،یوسف خان گروپ کے اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے 85ارکان کی شرکت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخوامیپ کے اندرونی اختلافات نے شدت اختیار کرلی پارٹی قیادت سے نالاں یوسف خان گروپ کی جانب سے طلب کردہ مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں 130میں سے 85ارکان نے شرکت کی،واضح رہے کہ مختلف معاملات بالخصوص حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت سے اتحاد پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے پارٹی چیئرمین محمود اچکزئی اختلافات کرنے والوں کو پارٹی سے فارغ کردیا،فارغ ہونے والوں میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مختار یوسفزئی،سینئر رہنما ء رضامحمد رضا،عبیداللہ بابت،خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر وغیرہ شامل ہے۔پشتو نخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس کچلاک میں یوسف خان کاکڑ کے مہمان خانے میں پشتو نخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مختیار خان یوسفزئی کی زیر صدرات منعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبر پشتونخوا،جنوبی پشتو نخوا،سندھ اور ملک بھر سے مرکزی کمیٹی کے معزز ممبران نے شرکت کی اور مرکزی کمیٹی کا اجلاس رات گئے تک جاری رہا اور اجلاس 24 نومبر بہروز جمعرات کو اجلاس جاری رہیگا اور سہ پہر 3 بجے مرکزی کمیٹی اہم فیصلوں کا اعلان بہ ذریعہ پریس کانفرنس (پریس پریفنگ) یوسف خان کاکڑ کے مہمان خانے کچلاک میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں