چاغی میں لیویز فورس کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار اسلحہ و بارود برآمد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ضلع چاغی میں لیویز فورس نے کارروائی کر تے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا۔ لیویز حکام کے مطابق ضلع چاغی میں لیویز فورس نے کیو آر ایف کے تعاون سے ضلع چاغی کے دور افتادہ علاقوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران بدنام زمانہ جرائم پیشہ افراد محمد ابراہیم ساکن نوکنڈی، عبدالباکی ساکن نوکنڈی،لیاقت علی سکنہ سیندک اور عبدالحئی سکنہ پوسٹی کو گر فتار کر کے M16 پستول، سو سے زیادہ راؤنڈز کے ساتھ، دو ہینڈ گرنیڈ، فورسز یونیفارم، سرف گاڑی، کرولا کار، ایک موٹر سائیکل بر آمد کر کے قبضے میں لے لی۔ لیویز نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں